میلسی: ٹرانسپورٹر کسی قیمت پر بھی کرائے کم کرنے کو تیار نہیں من مانے کرائے وصول کررہے ہیں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 40فیصد کم ہونے کے
باوجود کرایوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان تلخ
کلامی مکالمے ٹرانسپورٹر کسی قیمت پر بھی کرائے کم کرنے کو تیار نہیں اور من مانے
کرائے وصول کررہے ہیں پٹرولیم مصنوعات سے ہی صنعتوں کا پہیہ چلتا ہے لیکن مارکیٹ
میں کسی بھی چیز کے نرخوں میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں
روز بروز اضافہ معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں اس صورتحال کے پیش
نظر آمدن اور خرچ کا توازن بگڑ رہا ہے اور ہر گھر کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے مہنگائی
کی لہر سے ہر شہری پہلے ہی پریشان ہے ادھر مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوروں
نے عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ
گاڑی مالکان اور اشرافیہ طبقہ اٹھا رہا ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ اشیاء کی قیمتوں
کا توازن برقرار رکھنے کیلئے شہری سطح پر با اختیار پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائے تا
کہ نا جائز منافع خوری کا خاتمہ ہو سکے
0 comments:
Post a Comment