تائیوان: ملبے سے مزید دو زندہ برآمد، ہلاکتیں 34 ہوگئیں
تائیوان کے شہر تائینان میں دو روز قبل آنے والے زلزلے سے منہدم
ہونے والی کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید دو افراد کو زندہ نکال لیا
گیا ہے۔ادھر حکام نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا منہدم
ہونے والی عمارت کی تعمیر ناقص تو نہیں تھی جو وہ زلزلے کے جھٹکے نہ سہار سکی۔سنیچر کی علی الصبح آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 تھیاور اس سے اب تک 34 افراد کی
ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ
زخمیوں کی تعداد 500 کے لگ بھگ ہے۔نکالے جانے والے افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں تاہم
عمارت کے ملبے تلے اب بھی 100 سے زیادہ افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا
ہے۔تائینان سے رکن پارلیمان وانگ تنگ یو نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو
بتایا ہے کہ ساؤ وی لنگ نامی خاتون کو جب پیر کی صبح نکالا گیا تو ہوش میں تھیں
اور انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ عورت اپنے اپارٹمنٹ میں اپنے
خاوند کی لاش کے نیچے دبی ہوئی تھی جبکہ ان کے دو سالہ بیٹے کی لاش بھی قریب ہی
موجود تھی۔ہلاک ہونے والے بیشتر افراد
اسی 17 منزلہ رہائشی عمارت میں موجود تھے جو زلزلے کے نتیجے میں گر گئی۔اتوار کی شب تک عمارت کے ملبے سے 310 افراد کو نکالا جا چکا ہے جن
میں سے 100 کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔امدادی کارروائیوں میں سینکڑوں فوجی اہلکار شامل ہیں اور انھیں
جدید آلات اور سونگھنے والے کتوں کی مدد حاصل ہے۔اتوار کو ہی جس شیرخوار بچی کو زلزلے کے 30 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکالا گیا تھا وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ تائینان کے میئر ولیئم لائی
کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں زندہ بچنے والے افراد نے اس کی تعمیر میں قوانین کی
’خلاف ورزیوں‘ کی نشاندہی کی ہے تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم
نہیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا
گیا ہے جبکہ ’جائے حادثہ سے ثبوت جمع کرنے کے لیے غیرجانبدار کمیٹیاں تشکیل دی گئی
ہیں تاکہ اگر مستقبل میں عمارت کے رہائشی قانونی کارروائی میں دلچسپی لیں تو ان کی
مدد کی جا سکے۔‘
(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook,
Twitter,
world
wide news this week, word latest news, news for international,news today world
wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi, khabrain
daily news, daily khabrain news urdu
0 comments:
Post a Comment