Our social:

Friday, April 1, 2016

میلسی:مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عربیہ ڈائریکٹر دارالسلام انٹرنیشنل عبدالمالک مجاہد نے حافظ غلام اللہ محمدی کی دعوت پر دورہ میلسی کیا

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عربیہ ڈائریکٹر دارالسلام انٹرنیشنل عبدالمالک مجاہد نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اس وقت دہشتگردی کے عفریت کا سامنا ہے جو ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے پاکستان ، افغانستان ، سعودی عرب ، لبنان ، شام ، اور یمن میں مسلمانوں کو سنگین حالات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وہاڑی حافظ غلام اللہ محمدی کی دعوت پر دورہ میلسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے جو عالم کفر کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اسی لیئے پاکستان کے ہمسایہ ممالک اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ایران میں را کے ایجنٹ کا نیٹ ورک کا انکشاف ایک تشویشناک امر ہے حکومت پاکستان کا ایران سے احتجاج مہنی بر حق ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں جہالت بھی اہم مسئلہ بن گیا ہے دنیا کی ایک سو بڑی یونیورسٹیوں میں ایک بھی مسلمانوں کی نہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے حالانکہ مسلمانوں کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں تا ہم مسلم حکمران تعلیمی اداروں کے ذریعے قوم کی فکری رہنمائی اور تربیت کریں تا کہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ دارالسلام انٹر نیشنل دنیا بھر میں ترویج دین کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے 25زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ کیا گیا ہے اور 1475کتب سیرت النبیﷺ پر لکھ کر دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں پھیلائی گئی ہیں امریکہ کی جیلوں میں خصوصی طور پر تبلیغ دین کی کوشش کی گئی ہیں اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید تسنیم نواز گردیزی کے صاحبزادے سید زاہد مرتضیٰ گردیزی، حافظ غلام اللہ محمدی، چوہدری محمد اکرم، چوہدری محفوظ احمد ، شیخ محمد نعیم پاشا، پرنسپل دی ایلماءسکول محمد زبیر ، محمد کامران یوسف ، عبد الماجد سمیت دیگر رہنماءبھی موجود تھے قبل ازیں عبدالمالک مجاہد نے جامع مسجد التوحید میں خطبہ جمعہ دیا اور دی ملتان ایلماءسکول میں دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی ۔

0 comments:

Post a Comment