میلسی: کرامت علی اغوا کیس، اورنگزیب کہتے ہیں کہ میرے والد کو برامد کرنے کی بجائے کیس کو مزید الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے
کرامت علی اغواءکیس کے مدعی اورنگ زیب نے کہا ہے کہ
میرے والد کرامت علی کو 5ماہ ہو گئے ہیں لاپتہ ہیں ان کے اغواءمیں ملوث مشتاق عرف ٹیٹو،
امین، سعید پولیس تھانہ سٹی کی حراست میں ہیں موبائیل ڈیٹا بھی ان کے ملوث ہونا ثابت
کرتا ہے مگر پولیس تاحال ان سے تفتیش کرکے میرے والد کو برآمد نہیں کرسکی بلکہ مختلف
ہیلے بہانوں سے کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اس صورتحال سے ہمارے خاندان کے
تمام افراد پریشان ہیں اگر میرے والد کو برآمد نہ کیا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے
0 comments:
Post a Comment