میلسی: خاتون کے کپڑے تارتارکرکے اس کے کانوں سے بالیاں تک نوچ لیں، مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت نت پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
مویشی حویلی میں داخل ہونے سے منع کرنے پرنصف درجن
سے زائد افراد نے ایک خاتون کے کپڑے تارتارکرکے اس کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں
۔تفصیل کے مطابق بستی ڈھوری والاکی رہائشی عنصرعزیز کی حویلی میں شعبان ۔یوسف
وغیرہ کی بکریاں اوربھڑیں اس کی حویلی میں داخل ہوگئیں عنصرعزیزنے انہیں منع کیاجس
پروہ مشتعل ہوگئے وقوعہ کے روز یوسف ۔شعبان ۔نذیر۔ممتاز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ
کلہاڑیوں سے مسلح ہوکرعنصرعزیز پرٹوٹ پڑے اس کے کپڑے تارتارکرکے اسے نیم برہنہ
کردیااوراس کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں اورفرارہوگئے عدالت نے پولیس تھانہ
صدرمیلسی سے رپورٹ طلب کرلی
0 comments:
Post a Comment