میلسی: تہمینہ دولتانہ گروپ کے دیرینہ ساتھیوں نےمیاں نعیم بھابھہ کے گروپ میں شمولیت اختیار
تہمینہ دولتانہ گروپ کے دیرینہ ساتھی و سابق یونین
ناظم عاطف ریاض نے اپنے سینکڑیوں ساتھیوں کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی میاں نعیم
بھابہ کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر ان کا فقید المثال استقبال کیا
گیا عاطف ریاض نے کہا کہ میں نعیم بھابھہ نے علاقہ میں بھر پور ترقیاتی کام کروا
کر علاقے کے لوگوں کے دل جیت لیئے ہیں اور پی پی حلقہ 237کے رہائشی ان کی قیادت پر
بھر پور اعتماد رکھتے ہیں میاں نعیم بھابھہ نے علاقے کے لوگوں کی بے مثال خدمت کر
کے اپنے سیاسی قدکا ٹھ میں اضافہ کیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ میاں نعیم
بھابھہ علاقے کے مسائل حل کر کے دم لیں گے
0 comments:
Post a Comment