میلسی کے نواحی علاقہ کے ہائیر سکینڈری سکول جلہ جیم میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ملزموں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے
گورنمنٹ مادل ہائی سکول میلسی میں تحصیل بھر کی
اساتذہ تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت محمد رفیق سینئر ہیڈ ماسٹر منعقد
ہوا جس میں ہائر سیکنڈری سکول جلہ جیم میں ہونے والی دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کی
شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ارباب اختیار سے
مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث افراد اور اس کے سہولت کاروں کو
فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے
اجلاس میں پنجاب ٹیچر یونین ، سینئر سٹاف
ایسوسی ایشن ، تنظیم اساتذہ پاکستان ، انجمن اساتذہ پاکستان ، ایجو کیٹر ایسوسی
ایشن اور ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں محمد رفیق ، محمد افضل ، محمد ناصر چوہدری
مقصود ،محمد اشفاق ، محمد حنیف اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس کے بعد غنڈہ گردی کے
خلاف احتجاج بھی کیا گیا
0 comments:
Post a Comment