میلسی میں ایک بار پھر20کروڑ کی گرانٹ جاری
پنجاب حکومت نےمیلسی سائیفن اور ایس ایم بی لنک کینال کی توسیع کیلئے 4ارب 80کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے 20کروڑ روپے کی ابتدائی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے
میلسی (نامہ نگار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی
اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میلسی سائیفن اور ایس ایم
بی لنک کینال کی توسیع کیلئے 4ارب 80کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیتے
ہوئے 20کروڑ روپے کی ابتدائی گرانٹ جاری کر دی ہے جس سے نہر میں 16سو کیوسک پانی
میں مزید اضافہ ہو جائیگا جس سے علاقہ کے کسانوں اور زراعت کو بے حد فائدہ ہو گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی سائیفن پر محکمہ انہار اور محکمہ مال کے افسران
سے میلسی سائیفن کے مذکورہ منصوبے اور 55لاکھ روپے سے بنائے جانے والے پارک بارے
خصوصی بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب
میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی
کیلئے اہم اقدامات عمل میں لا رہی ہے میلسی سائیفن کی توسیع اور ایس ایم بی لنک
کینال کی استعبداد کار میں اضافہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے یہ منصوبہ تین سال میں
مکمل ہو گا جس کے بعد اس کینال میں مجموعی طور پر 1600کیوسک پانی کا اضافی ہو
جائیگا اور 5200کیوسک سے 6800کیوسک تک نہری پانی بڑھے گا اور اس اضافے سے علاقہ
بھر کی اڑھائی لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہو سکے گی انہوں نے بتایا کہ میلسی سائیفن
چونکہ علاقہ بھر کا معروف سیاحتی مقام ہے اس لیئے یہاں فیملی پارک کی ڈیمانڈ اہل
علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کرتے ہوئے ساڑھے تین ایکڑ اراضی پر 55لاکھ
روپے مالیت سے پارک کی فوری تعمیر شروع کی جارہی ہے اور ریکارڈ مدت میں یہاں
خوبصورت پارک شہریوں کو دیا گائیگا جس میں فیملیوں اور بچوں کی ضروریات کوبھی پیش
نظر رکھا جائیگا اس پارک کیلئے مزید فنڈز بھی مختص کرائیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ
کمشنر میلسی سید شفقت رضابخاری ، ایس ڈی او انہار میاں محمد اسلم ، ٹی ایم او
چوہدری محمد ندیم ،ٹی او آئی اینڈ ایس چوہدری عبد الغفار ، نائب تحصیلدار ملک اللہ
دتہ نے انہیں میلسی سائیفن پارک کے دونوں منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی بعد ازاں
ایم این اے سعید احمد خان منیس نے میلسی سائیفن پارک کی مجوزہ اراضی کا وزٹ کیا
اور متعلقہ افسران کو مختلف ہدایات بھی دیں اس موقع پر محمد اجمل سگو، نواب اطہر
خان خاکوانی، راؤ محمد اسحاق ، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ، جنرل سیکرٹری
سید نوید الحسن قطبی ، محمد اسلم خان یوسفزئی ،سجاداحمد سعیدی ، عبدالصمد چوہدری ، عمران خان بلوچ سمیت دیگر معززین بھی ہمراہ تھے
0 comments:
Post a Comment