چینی کی قمیتوں میں اضافہ
گنے کی کراشنگ کے سیزن میں بھی چینی کی قمیتوں میں ہوش ربااضافہ کردیاگیا۔عوامی وسماجی حلقوں کا شدیداحتجاج
سماجی کارکن جہانگیر بھٹی نے بتایا کہ گنے کی کراشنگ کے سیزن
میں چینی کی فی تھیلہ قیمت میں اچانک اضافہ کردیاگیاہے ایک ہی روز میں چینی کے
50کلوگرام کے تھیلے کی قیمت 200روپے بڑھادی گئی ہے اوراب یہ تھیلہ 2900سوروپے میں
فروخت کیاجارہاہے چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے پرچون نرخ 65روپے فی کلوجبکہ
دوردراز کے دیہی علاقوں میں چینی 70روپے فی کلومیں فروخت کیا جانے لگا ہے قیمتوں
میں اچانک اضافے سے چینی کے بڑے بڑے ڈیلروں اورسٹاکسٹوں نے ایک ہی دن میں لاکھوں
اورکروڑوں کمالیئے ہیں اس اضافے کابوچھ نہ صرف غریب اوردیہاڑی دارطبقے پرزیادہ پڑے
گااورانکی قوت مزید متاثرہوگی چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعدخوردنوش
اوردیگراشیاء کے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتاہے ۔عوامی وسماجی حلقوں کے
رہنماء جہانگیربھٹی اورشہریوں میاں محمد عباس ۔میاں محمد جاویدعزیزنظامی ۔مقصود
احمد ۔جان محمد ۔منورعلی ۔شاوزیب ۔حسین
معاویہ ۔عرفان ۔اورطالب حسین نے چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے پرشدید احتجاج
کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگرمافیااقتدارمیں ہے اس لیئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے
لوٹاجارہاہے انہوں نے چینی سمیت دیگراشیاء ضروریہ سستی کرنے کامطالبہ کیاہے
0 comments:
Post a Comment