Our social:

Thursday, February 25, 2016

میلسی:ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم نے کہا ہےکہ جشن بہاراں کے سلسلہ میں فلاورشو21مارچ سے 23مارچ تک منعقد ہوگا

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میلسی کے زیراہتمام جشن بہاراں 2016کے سلسلہ میں فلاورشو21مارچ سے 23مارچ تک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میلسی کے گراؤنڈ میں منعقد ہوگا فلاورشومیں مختلف سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی جانب سے پھولوں کے سٹال لگائے جائے گے اس کے ساتھ ساتھ قومی اورمقامی ثقافتی رنگوں سے مزین دلچسپ رنگارنگ تفریحی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے اس بات کا فیصلہ سید شفقت رضابخاری ایڈمنسٹریٹرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میلسی کی صدارت میں ہونے والی ایک میٹنگ میں کیاگیامیٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسرمیلسی چوہدری شبیراحمد وڑائچ ۔ٹی ۔ایم ۔او چوہدری محمد ندیم ۔ایس ڈی اوایریگیشن مزمل امام ۔حافظ ساجد ڈپٹی DEOمیلسی مہرظفراقبال پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول میلسی ۔محمد رفیق سینئرہیڈماسٹرہائی سکول سمیت مختلف سرکاری اورپرائیویٹ اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ٹی ایم اوچوہدری محمد ندیم فلاورشوکے حوالے سے شرکاء کوبفینگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس فلاورشومیں مختلف اداروں کی جانب سے سٹال لگائے جائیں گے اوربہترین سٹالوں کو انعامات سے نوازہ جائے گا۔میٹنگ میں فلاورشوکے انتظامات کے حوالے سے مختلف انتظامی کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی ۔ڈی ایس پی میلسی نے اظہارخیال کرتے ہوئے فلاورشوکے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے محکمہ پولیس اپنی ذمہ داریاں جاں فشانی سے پوری کرے گا۔اسسٹنٹ کمشنرمیلسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کے اس پرفتن دورمیں میلسی میں انتہائی اعلی درجے کا فلاورشومنعقد کرناٹی ایم اے میلسی کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کے اعلی ذوق کی بھی آئینہ داری کرتاہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہاربھی کیاکہ حالیہ پروگرا میں جن جن امورپرغورکیاگیاہے ان کے مطابق پیش کئے گئے رنگارنگ پروگرام گزشتہ پروگرامسے زیادہ بہترہونگے اوریہاں کی عوام بڑھ چڑھ کراس میں حصہ لے گی ۔میٹنگ میں ٹی ایم اوچوہدری محمد ندیم نے مختلف سرکاری اورپرائیویٹ اداروں کے سربراہوں پرزوردیاکہ وہ اپنے سٹالز اوردیگرپروگرام عوامی تفریح مقامی اورقومی ثقافت کے ملحوظ خاطررکھتے ہوئے ترتیب دیں تاکہ یہاں کی عوام کو اچھی اوربہتر تفریحی سہولتیں حاصل ہوں ۔

0 comments:

Post a Comment