خیرپورٹامیوالی: زمینداراپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ یتیم لڑکی کورات بھردرندگی کانشانہ بناتے رہے ۔ بلیک میل کرنے کے لئے وڈیوبھی بناتے رہے
فائل فوٹو |
خیرپورٹامیوالی بگڑے زمیندارکی اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ یتیم لڑکی
کورات بھردرندگی کانشانہ بناتے رہے ۔ بلیک میل کرنے کے لئے وڈیو بناتے رہے
تفصیل کیمطابق (رپورٹ:مہر محمد صدیق) عیاش مکڑا
زمیندارپرویزچھینہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ موضع ثنائت اللہ کی رہائشی حسینہ
مائی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور خیرپور ٹامیوالی میں ایک دوست کے مکان پر
اجتمائی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔برہنہ حالت میں ویڈیوبنانے کے بعد لڑکی کو
دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایاتو تمہاری ویڈیو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی جس
سے تیری بدنامی ہوگی متاثرہ لڑکی ڈار کے مارے ہوئے منظر سے غائب ہے اور عیاش مکڑا
نے ویڈیوں کو شہر بھر میں پھیلا دیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پرویز چھینہ کئی
سالوں سے دولت کے بل بوتے پر غریبوں کی عزتیں تار تار کرنیمیں مہارت رکھتا ہے
۔پرویز چھینہ نے لڑکیوں کی عزتیں تار تار کرنے کے لئے ایک گرو بنا رکھا ہے جس میں
تقریبا آٹھ سے دس لوگ شامل ہیں ،اسی گروپ کے ایک شخص نے اپنا نام شو نہ کرنے کی
شرط پر بتایا کہ میں بھی اس کے ساتھ شامل تھا لیکن مجھے ایک روز ایک لڑکی نے بھائی
کہ کر کہا کہ اللہ کے واسطے مجھے ان سے بچا لو میں اس کی عزت تو نہ بچا پایا لیکن
میں نے اس کے ساتھ دوستی چھوڑ دی،اس نے کہا کہ پرویز کے پاس درجنوں ایسی ویڈیو
موجود ہیں جن میں مختلف لڑکیوں سے زیادتی کرتے وقت بنائی گئی ہیں وہ بچاری لڑکیاں
ہر وقت اس کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی ہیں لڑکیاں بدنامی کے ڈر سے روز اس کی فرمائش
پوری کرنے پر مجبور ہیں اس کا مزید کہنا تھا کہ گھر سے اپنے زیورات وغیرہ بھی اسے
دے چکی ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو علم ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنے
ہوئے ہیں وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں اور لڑکیوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے
اور ملزمان کو کیف کردار تک پہنچا یا جائے تاکہ کسی غریب کی عزت محفوظ رہے سکے
0 comments:
Post a Comment