میلسی: عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونو ں سے مایوس ہو چکے ہیں اور آنے والا دور انشاء اللہ تحریک انصاف کا ہو گا,اورنگزیب خان کھچی
تحریک انصاف این اے 170کے سابق ٹکٹ ہولڈر اورنگزیب
خان کھچی نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور حصہ لیا جائیگا اور 31مارچ
تک این اے 170میں یو سی لیول اور شہر میں وارڈز اور محلے کی سطح پر بھر پور مہم
چلائی جائیگی اور انشاء اللہ اپنے حلقے سے 40ہزار سے زائد ممبر بنائیں گے جو آگے
چل کر خود اپنے نمائندے چنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فدہ ٹاؤن میں این اے
170کی تمام یونین کونسلوں سے منتخب ہونے والے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں ، کونسلرز
اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور شہر کے تمام وارڈز سے منتخب ہونے والے سٹی کونسلرز و ٹکٹ
ہولڈرز اور معززین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز
پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونو ں سے مایوس ہو چکے ہیں اور آنے والا دور انشاء اللہ
تحریک انصاف کا ہو گا اور دیہی جماعت آنے والے دور کی حکمران ہو گی اس لیئے پارٹی
ورکرز اور حمایت کرنے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ہر
شخص آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے پی ٹی آئی کی ممبر شپ حاصل کرے اور پارٹی کو
مضبوط بنیادیں فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جنوبی پنجاب سے
دشمنوں جیسا سلوک کر رہے ہیں جنوبی پنجاب کے تمام ترقیاتی منصوبے روک کر فنڈ ز
اورنج ٹرین لاہور کے منصوبے پر لگائے جا رہے ہیں مگر اس سلوک پر یہاں کے عوامی
نمائندے اپنی زبانوں کو تالے لگا چکے ہیں اور محض ترقیاتی منصوبوں کا واویلا کیا جا
رہا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبر شپ کیلئے شہر میں اہم مقامات پر اور یونین
کونسل کی سطح پر کیمپ لگائے جائیں گے اور رابطہ مہم چلا کر زیادہ سے زیادہ ممبر شپ
کا ٹارگٹ حاصل کریں گے تقریب سے تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی
نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ حکمرانوں نے قوم کے قیمتی تین سال ضائع کر دیئے ہیں اور
اب تک لوڈ شیڈنگ ، گیس کی قلت ، مہنگائی ، بیروزگاری ، اور کرپشن پر قابو نہیں
پایا جا سکا بلکہ کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور مجبوراً نیب کو حرکت میں
آنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کا سرمایہ ضائع کر کے اپنی نمود و نمائش کے
منصوبوں پر لگا رہے ہیں میٹرو بسوں پر پیسہ خرچ کر نے والے بتائیں کہ جنوبی پنجاب
میں کوئی ایک ایسا ہسپتال موجود ہے جس میں وینٹی لیٹر کی سہولت موجود ہو سرکاری
سکولوں کو بہتر بنانے کی بجائے انہیں پرائیویٹائز کر کے حکومت اپنی جان چھڑا رہی
ہے بلدیاتی الیکشن کو چھ ماہ ہو گئے مگر بلدیاتی اداروں کو اختیارات ہی نہیں دیئے
جا رہے کیونکہ ان اداروں کے ذریعے مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبے بنیں گے جو حکمران
نہیں چاہتے اور ان کی ترجیح صرف لاہو ر ہے انہوں نے کہا کہ ملکی زراعت تباہ ہو چکی
ہے کاشتکار اپنے زیوراور جانور فروخت کر کے اپنے گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں
حکمرانوں نے زرعی ان پوٹس پر سبسڈی دینے کی بجائے 5ہزار فی ایکڑ کی بھیک دیکر
کاشتکار وں کو قطاروں میں کھڑا کر کے خوب تذلیل کر ی ان مسائل کا ازالہ صرف تحریک
انصاف ہی کر سکتی ہے اس لیئے ہر فرد پی ٹی آئی کی ممبر شپ حاصل کرے ورنہ نا اہل
حکمرانوں سے جان نہیں چھوٹے گی تقریب سے پی پی 238سے سابق ٹکٹ ہولڈر نواب علی رضا
خان خاکوانی نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ہم نے براہ راست حکومتی وزیر اور
ایم این اے کا مقابلہ کیا اور ہمارے پانچ چیئرمین وائس چیئرمین کا میاب ہوئے جبکہ
اکثر سیٹوں پر دھاندلی کر کے ہمیں محض چند ووٹوں سے ہرایا گیا اس الیکشن نے ثابت
کر دیا ہے کہ عوام (ن)لیگ کی پالیسیوں سے تنگ ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں ہم اپنی ہر
یونین کونسل میں ممبر سازی کی مہم چلائیں گے اور پی پی 238میں 20ہزار رکن بنائیں
گے انہوں نے کہا کہ ہمارے کامیاب اور نا کام ہونے والے پارٹی امیدوار ہی ہمارا سب
کچھ ہیں جن لوگوں نے ہمارے ان امیدواروں کو ووٹ نہیں دیئے ایسے لوگوں کو پارٹی میں
ہرگز قبول نہیں کریں گے تقریب چیئرمین یونین کونسل کھرلہ سید علمدار حسین شاہ ،
عتیق خان ممڑ، جاوید اقبال خان جوئیہ ، عباس خان پٹھان ، چیئرمین یونین کونسل لالی
پورچوہدری ریاض احمد گھلوی ، نواب نعیم اللہ خان ترین ، وائس چیئرمین فتح پور یاسر
خان ، چوہدری محمد اسحاق جٹ ، غلام عباس بھٹی ، شیخ رجب علی ، وائس چیئرمین شیخ
ذوالفقار نے بھی خطاب کیا ۔
0 comments:
Post a Comment