Our social:

Thursday, March 10, 2016

میلسی: کاشتکار کی ایک فصل پر انحصار کی بجائے مختلف فصلات کی کاشت کو فروغ دیں

کاشتکار کی ایک فصل پر انحصار کی بجائے مختلف فصلات کی کاشت کو فروغ دیں تا کہ ایک فصل کی نا کامی کی صورت میں دیگر فصلات سے آمدنی حاصل کی جا سکے ان خیالات کا اظہار محمد یٰسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے توسیع وہاڑی نے گندم کے فارمر ڈے چک 195/WBعبد الرزاق وٹو کے ڈیرہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں ہر موضع میں ایک کاشتکار کو قرعہ اندازی کے ذریعے 4ایکڑ بیماریوں سے پاک بیج مفت تقسیم کیا ہے جو جدید اقسام اور زیادہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے کاشتکاروں سے معاہدہ کیا گیا ہے کہ وہ گندم کی اس پیداوار کو بطور بیج اپنے علاقہ کے دیگر کاشتکاروں کو حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر فراہم کرنے کے پابند ہوں گے اس موقع پر مہر محمد اقبال زراعت آفیسر دوکوٹہ نے حالیہ موسم حریف کی فصلات کپاس ، مکئی ، گنا کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کو آگاہ کیا اور دال مونگ کا بیج 33%سبسڈی پر محکمہ کی جانب سے کاشتکاروں کو دینے کے متعلق بتایا آخر میں مہمان خصوصی محمد اجمل خان سگو چیئرمین یونین کونسل نے کاشتکاروں کے ہمراہ نمائشی پلاٹ گندم کا معائنہ کیا اور محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہا کاشتکاروں اور محکمہ زراعت کے افسران کا شکریہ ادا کیا

0 comments:

Post a Comment