Our social:

Thursday, March 10, 2016

میلسی: کرامت علی اغوا کیس، ڈی پی او نے غفلت پر سب انسپکٹر تفتیشی کو اے ایس آئی بنا دیا

کرامت اغوا کیس ،ڈی پی او نے غفلت پر سب انسپکٹر تفتیشی کو اے ایس آئی بنا دیا تین ملزمان سے تفتیش جاری،پٹواری سے بھی پوچھ کچھ،،عدالت نے 16مارچ کو پھر طلب کر لیا تفصیل کے مطابق محلہ ہری پورہ کے رہائشی پٹواری مہر شہباز کا منشی کرامت علی عرصہ4ماہ سے غائب ہے جس کا تھانہ سٹی میلسی میں مقدمہ درج ہے مقدمہ میں ناقص تفتیش پر تھانہ سٹی میلسی کے ایس ایچ او چوہدری رشید بھی معطل ہو چکے ہیںجبکہ گزشتہ روز ہائکورٹ ملتان میں ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں ملوث تین ملزمان مشتاق عرف ٹیٹو،سعید اور امین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور غفلت برتنے پر تفتیشی سب انسپکٹر شہزاد کو بھی تنزلی کر کے اے ایس آئی بنا دیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جلد مغوی کو برآمد کرلیں گے عدالت میں سرکاری وکیل نے ڈی پی او وہاڑی کو عدالت حاضری سے استسنی دینے کی درخواست کی جس پر مدعی کے وکیل ملک الطاف حسین چنجن ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل جسٹس نے کہا کہ اگر مغوی برآمد ہو جائے تو ڈی پی او کو حاضری سے رعایت ہے دریں اثناء پولیس تھانہ سٹی نے پٹواری مہر شہباز کو تھانے طلب کر کے اس سے بھی پوچھ کچھ شروع کر دی ہے عدالت نے آئیندہ پیشی16مارچ مقرر کی ہے

0 comments:

Post a Comment