شہری کی فیس بک پر لڑکی سے دوستی، 3 ماہ تک ’محبت‘ پھر ملاقات ہوئی تو وہ لڑکی کون تھی؟ ایسی حقیقت کہ لڑکا لڑکی دونوں کے ہی پیروں تلے سے زمین نکل گئی
ہم اکثر سنتے ہیں کہ قسمت کے کھیل نرالے ہوتے
ہیں، لیکن ایک بھارتی جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی صورت میں دیکھ بھی سکتے
ہیں کہ دراصل اس بات کا مطلب کیا ہے۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق قسمت کی ستم
ظریفی کا نشانہ بننے والے اس جوڑے کا تعلق بریلی شہر سے ہے۔ دونوں نے روز روز کے
جھگڑے سے تنگ آکر فیصلہ کیا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ذہنی مطابقت نہیں
رکھتے، لہٰذا انہیں اپنی اپنی راہ لینی چاہیے۔ علیحدگی کے بعد انہوں نے انٹرنیٹ پر
نئی زندگی کے لئے نئے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔ دونوں نے انٹرنیٹ پر فرضی نام
اختیار کئے اور قسمت آزمائی شروع کردی۔
اپنی سابقہ شریک حیات سے تنگ آئے مرد کی جلد ہی انٹرنیٹ پر انتہائی
دلچسپ شخصیت کی حامل ایک لڑکی سے ہوگئی۔ دوسری طرف خاتون کو بھی اپنی سوچ اور پسند
کے مطابق ایک نوجوان مل گیا۔ دونوں طرف راز و نیاز کی باتیں شروع ہوگئیں اور جلد
ہی سابقہ خاوند نے نئی محبوبہ اور اس کی سابقہ بیوی نے اپنے لئے نیا محبوب پا لیا
تھا۔ دونوں نے اپنے اپنے نئے ساتھی کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں پہلی ملاقات کا
پروگرام بنالیا۔ بریلی شہر میں واقع یہ ریسٹورنٹ سابق میاں بیوی کی پسندیدہ جگہ
بھی تھا۔
ریسٹورنٹ میں جب یہ سابقہ میاں بیوی ایک ہی وقت پر ایک ہی ٹیبل پر جا
پہنچے تو انہیں پہلی دفعہ احساس ہوا کہ وہ تین ماہ سے آپس میں ہی آن لائن محبت کی
کہانی چلا رہے تھے، اس بات سے بے خبر کہ چند ماہ قبل ہی وہ ایک دوسرے سے ہمیشہ کے
لئے منہ پھیر چکے تھے۔ دونوں کو اس بات پر یقین نہیں آ رہا تھا کہ قسمت انہیں پھر
آمنے سامنے لے آئی ہے۔ حقیقت کھلی تو فوراً ہی لڑائی کا آغاز ہوگیا، جس میں اتنی
شدت آگئی کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ کو پولیس بلوانا پڑگئی۔
اس موقع پر ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ پیش آنے کا
امکان نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن جب کسی کی قسمت خراب ہو تو ایسا ہوبھی سکتا ہے۔
خاتون اور مرد کو پولیس نے شہر کے فیملی کاﺅنسلنگ سنٹر بھیج دیا، جہاں ایک دفعہ پھر ان کے
درمیان صلح صفائی کی کوششیں شروع کردی گئیں۔
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
0 comments:
Post a Comment