میلسی: والد کی وفات کے بعد سوتیلے بھائی نے بہن سے دھوکہ دہی سے اراضی ہتھیالی
سوتیلے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بہن کے
گھرسے گندم اوردیگرسامان ٹریکٹرٹرالی پرلاد لیا۔فتح پورکی ریاض بی بی نے عدالت میں
موقف اختیارکیاکہ اس کا والد اللہ رکھا35ایکٹرزرعی اراضی کا مالک تھاجس کی وفات کے
بعد میرے سوتیلے بھائی اعجاز نے دھوکہ دہی سے یہ اراضی ہتھیالی جس کادعوی عدالت
میں زیرسماعت ہے دعوی دائرہونے کے بعد وہ میری جان کا دشمن ہوگیااس نے میری رقم
اورزیورات بھی ہڑپ کرلئے وقوعہ کے روز اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے یرغمال
بنالیامیرے گھرسے 15من گندم موبائل فون اوردیگرسامان ٹریکٹرٹرالی پرلاد
کرفرارہوگیاعدالت نے پولیس تھانہ صدرمیلسی سے رپورٹ طلب کرلی۔
0 comments:
Post a Comment