میلسی: ٹی ایم اے کے ٹیوب ویل سے فور کور تار اور پینل بکس چوری،اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
ٹی ایم اے کے ٹیوب ویل سے نامعلوم چوررات کی تاریکی
میں کمرے کا تالہ توڑکرفورکورتار اورپینل بکس کا سامان چراکرفرار پانی کی فراہمی
معطل اہل علاقہ پانی کی بوندبوند کوترس گئے تفصیل کے مطابق محلہ احمدرضا میں پانی
کی فراہمی کیلئے قائم ٹی ایم اے کے ٹیوب ویل نمبر12سے نامعلوم چور رات کی تاریکی
میں ٹیوب ویل کے کمرے کا تالہ توڑکر بجلی کی فور کورتار اورپینل بکس کا سامان
چراکرفرارہوگئے جس کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہوگئی اہل علاقہ پانی کی بوند بوند
کو ترس گئے جبکہ اطلاع ملتے ہی واٹر ورکس سپرنٹنڈنٹ شیخ محمدجاوید اقبال نے جائے
واردات کا معائنہ کیا اور مسروق شدہ سامان کی فہرست مرتب کرکے نامعلوم چوروں کے
خلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواست دیدی ہے۔
0 comments:
Post a Comment