ہینڈ پمپ کے پانی سے نہانے کے بعد سب گنجے ہوگئے
(نیوز ویب) ناتھ پٹی کے
رہنے والے محمد ہاشم کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر واقع ہینڈ پمپ کے پانی سے
دوپہر میں غسل کرنے کے بعد گھر کی دو خواتین سمیت چار افراد شام ہوتے ہوتے گنجے ہو
گئے اور سر میں جلن محسوس کرنے لگے ہیں۔ محمد ہاشم نے بتایا کہ ہینڈپمپ سے نہانے
کے بعد ان کی بیوی جیمن خاتون ، بیٹی افسانہ خاتون اور بیٹا حفظل کے ساتھ ان کے سر
کے بال بھی غائب ہونے لگے۔ اس ناقابل یقین واقعہ کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی لوگوں
کا ان کے گھر پر پہنچنا شروع ہوگیا۔ متاثرین کے مطابق ہفتہ کو چاروں نے دوپہر کے
وقت گھر کے ہینڈ پمپ کے پانی سے غسل کیا تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی سب کے بال آپس
میں چپک گئے اور چھونے سے ہاتھوں میں آ گئے اور شام ہوتے ہوتے بال غائب ہو گئے۔ اس
صورتحال میں گھر کی خواتین کو نہ تو گھر میں رہتے بن رہا ہے ، نہ ہی باہر نکلتے۔
ادھر لدنیا کے بی ڈی او ومل کمار اور پی ایچ سی کے ڈاکٹر نے بھی متاثرہ خاندان سے
اس واقعہ کی بابت معلومات حاصل کی ہیں۔ ہینڈ پمپ کے پانی کو جانچ کیلئے بھیج دیا
گیا ہے اور فی الحال احتیاطاً ہینڈ پمپ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جس ہینڈ
پمپ کے پانی سے نہانے کے بعد گھر کے چار افراد گنجے ہو گئے ہیں ، اس ہینڈ پمپ کا
استعمال کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا۔ فی الحال یہ پورا معاملہ اس وقت تک ایک معمہ
بنا رہے گا جب تک کہ پانی کی جانچ کی رپورٹ نہیں آ جاتی ہے تاہم متاثرہ خاندان کی
ضروریات کے پیش نظر بی ڈی او نے ایک ہینڈپمپ لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
0 comments:
Post a Comment