میلسی میں فلاور شوکے اصل حقائق سامنے آگئے ، خصوصی رپورٹ
تحصیل
میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام فلاپ فلاور شو میں چوری کی بجلی کے استعمال کا انکشاف
، جنریٹر کے باوجود ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر سرکاری ادارے کی جانب سے کھلی قانون شکنی
جاری ٹی ایم او چوہدری ندیم نے ٹی ایم اے کی تمام مشینری فلاور شو کی آڑ میں پیسے بٹورنے
کے مشن پر لگا دی شہر گندگی کے انبار سے اٹ گیا محمدی محلہ ، کی گلیاں گندے پانی سے
بھر گئیں جس سے اہل محلہ عاجز آ گئے سکول جانے والی طالبات گندے پانی کے اندر سے گزر
کر سکول جانے پر مجبور ہیں
اہل محلہ نے بتایا کہ جبب بھی اس بارے شکایت کی عملے نے
بتایا کہ وہ فلاور شو میں مصروف ہیں فارغ ہو کر ہی دیگر امور نمٹائیں گے دوسری جانب
23مارچ کی شب فلاور شو میں چوہدری محمد ندیم نے خواتین کیلئے مخصوص ڈے کے موقع پر تقریب
میں ملی نغموں کی بجائے سٹیج سے بیہودہ انڈین گانوں پر بچوں بچیوں سے پرفارمنس کرائی
جس پر قریبی محلہ ہری پورہ کے شہریوں راﺅ
محمد ندیم ، راﺅ
محمد تسلیم، اور دیگر نے شدید احتجاج کیا اور قومی دن کے موقع پر اس بے ہودگی پر اظہار
تشویش کیا انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس بارے اے سی میلسی کو بھی فون پر شکایت کی
مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی دریں اثناءفلاور شو پر سٹال لگانے والے دکانداروں علی
نواز، فرحان ، اشرف رحمان، محفوظ احمد ، عامرسہیل ، ظفر اقبال ، محمد جمیل ، محمد اسلم
، نے بتایا کہ انہوں نے ٹی ایم او کے ذاتی ملازم سعید کو ٹھیلے لگانے کی اجازت پر ہزاروں
روپے دیئے مگر عوام کا رش نہ ہونے کی وجہ سے وہ گھاٹے میں ہیں انجمن تاجران میلسی کے
صدر شیخ محمد سلیم نے اپنے بیان میں فلاور شو کی آڑ میں رقوم بٹورنے کی اظلاعات پر
گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بار تاجر تنظیموں کو بھی نظر انداز کیا گیا
اور میلسی کے عوام کو روایتی رنگینی سے محروم کیا گیا اس پر حکام توجہ دیں ہیومن رائٹسمشن
آف پاکستان کے صوبائی کوآرڈینیٹرچوہدری حسن محمود ملانہ ایڈووکیٹ نے چوری کی بجلی کے
استعمال کے انکشاف پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی جانب سے فوری
قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ٹی ایم اے میلسی کے ترجمان شیخ جاوید نے بتایا کہ
فلاور شو کے سلسلے میں بجلی چوری نہیں کی گئی
0 comments:
Post a Comment