Our social:

Thursday, March 10, 2016

میلسی: نادرہ آفس کے سابق انچارج نے تبادلہ رکوانے کےلئے، سیاسی ڈیروں کے چکر شروع

نادرہ آفس کے سابق انچارج نے تبادلہ رکوانے کےلئے ہاتھ پیر مارنے شروع کر دئیے ،سیاسی ڈیروں کے چکر شروع تفصیل کے مطابق نادرہ آفس میلسی میں تعینات انچارج مولوی اجمل کی بدتمیزیوں اور عوام کو پریشان کرنے بارے (میلسی نیوزڈاٹ کام) نے مسلہ کو اُجاگر کیا اور وزارت داخلہ کو آگاہ کیا جس پر اس کا تبادلہ ہارون آباد کر دیا گیا ہے مگر تبادلہ رکوانے کےلئے مولوی اجمل گزشتہ دنوں جلہ جیم میں حاجی غلام مرتظی کے ڈیرے پر حاضری دی اور اسے تبادلہ رکوانے کےلئے اپنے بیٹے کو سفارش کا کہا گیا اس کے علاوہ دیگر سیا ست دانوں کے ڈیروں پر بھی حاضری دی جا رہی ہے جبکہ عوامی سماجی حلقوں عبداللطیف بھٹی ،خالد قریشی،عامر چوہان نے کہا ہے کہ اگر مولوی اجمل کو دوبارہ تعینات کیا گیا تو مین سڑک پر دھرنا دے کر روڑ بلاک کر دیا جائے گا

0 comments:

Post a Comment