میلسی: تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں عملہ آنے والے مریضوں کو ادویات دینے کی بجائے سٹورکی زینت بنائے بیٹھے ہیں
انجمن شہریان میلسی کی سپریم کونسل کے رکن میونسپل کمیٹی کے
کونسلرانجمن تاجران میلسی کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب جوائنٹ سیکرٹری ملک حنیف اورراناشاہد
نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاہے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میلسی مسائل کاگڑھ بن
چکاہے ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدیدپریشانی کا سامناہے ہسپتال میں آنے والے
مریضوں کو ادویات دینے کی بجائے سٹورکی زینت بنائے رکھتے ہیں گذشتہ دنوں یہ ادویات
زائد المیعاد ہوگئیں اورلاکھوں روپے کی ان ادویات کو نظرآتش کردیااس طرح شہریوں کو
دوائیوں سے محروم رکھاگیااورحکومتی خزانے کو بھی نقصان پہنچایاگیاانہوں نے کہاکہ ٹی
ایم اے کی طرف سے شہریوں کو فراہم کیاجانے والاپانی آلودہ اورجراثیم سے بھرپورہے واٹرسپلائی
کے پانی میں سیوریج کاپانی آمیزش کررہاہے یوں پینے کاپانی بدبودارہوچکاہے جس کے پینے
سے شہری مختلف امراض میں مبتلاہورہے ہیں گیسٹرواوریرقان کی بیماریاں عام ہوچکی ہیں
سیوریج کاگنداپانی سڑکوں اورگلیوں کی زینت بن رہاہے جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدپریشانی
کا سامناہے بدبواورتعفن اورمچھروں کی بھرمارنے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے انہوں
نے اراکین اسمبلی سے مطالبہ کیاکہ وہ ایوان میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائیں
تاکہ میلسی کے شہریوں کی پریشانیو ں کاازلہ ہوسکے ۔
0 comments:
Post a Comment