میلسی میں عوام خوار ہونے کیلئے اور تیار ہوجائے
صوبائی سیکرٹری صحت سفارشی بنیادوں پرحال ہی میں
تعینات ہونے والے ٹی ایچ کیومیلسی کے واحد سرجن کی چارروز کیلئے روٹیشن
بنیادپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال وہاڑی ڈیوٹی لگادی تفصیل کے مطابق لڈن کے رہائشی
سرجن ڈاکٹرعنایت انجم کاحال ہی میں ٹی ایچ کیومیلسی میں تبادلہ ہوالیکن مذکورہ
سرجن اپنازاتی کلینک وہاڑی میں بنارکھاہے اسی لئے سفارشی بنیادوں پرصوبائی سیکرٹری
صحت پنجاب سے ایک آڈرجاری کرالیاہے جس کے مطابق وہ اپنی تعیناتی کے مقام پرسرف
دودن اورچاردن ڈی ایچ کیووہاڑی میں ڈیوٹی کرے گئے واضح رہے کہ ٹی ایچ کیومیں
ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے اور14سیٹیں خالی ہیں اوردن بھرشہری ہسپتال میں ذلیل
وخوارہوتے رہتے ہیں سرجن مذکورہ کو تحصیل سطح پرحکومت کی جانب سے ہارڈ ایریاالاؤنس
اورتنخوابھی زائد ملے گی لیکن وہ یہاں مہزدوروزڈیوٹی کرے گے دل جسپ امریہ ہے کہ
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں سرجن کی ایک ہی سیٹ ہے جہاں پہلے سے سرجن تعینات ہے
صوبائی سیکرٹری صحت کی جانب سے اس انوکھے نادرشاہی آڈرپرمیلسی کے شہریوں سیاسی
۔سماجی حلقوں نے شدیداحتجاج کیاہے اوروزیراعلی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے
0 comments:
Post a Comment