Our social:

Wednesday, February 24, 2016

میلسی: ٹی ایم اے میلسی نے شہریوں کو آلودہ پانی سپلائی کرنے کی قسم کھالی

فائل فوٹو
 ٹی ایم اے میلسی نے شہریوں کو آلودہ اور جراثیم سے بھر پور پانی سپلائی کرنے کی قسم کھالی شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے واٹر سپلائی کے ذریعے میلسی کے شہریوں کو جو پانی فراہم کیا جا رہا ہے اس میں ریت اور مٹی کی آمیزش ہے اور پانی کی رنگت بھی سیاہ ہے حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہے واٹر سپلائی کے ذریعے فراہم کیا جانے والا پانی جو بیماریوں اور جراثیم سے بھر پور ہے شہریوں کیلئے ٹی ایم اے کی طرف سے ایک تحفہ ہے غریب اور متوسط طبقہ مضر صحت پانی اور کھانوں میں استعمال کر رہے ہیں جس کے پینے سے پیٹ اور ہیپا ٹائٹس کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے البتہ امیر طبقہ اسی پانی کے بجائے منرل واٹر استعمال کر رہا ہے شہری مضر صحت پانی کی فراہمی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے شہریوں عبد الخالق ، گلزار ، جاوید ،عبد الرشید اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے واٹر سپلائی کے ذریعے فراہم کیئے جانے والا پانی شہریوں کی بجائے کھیتوں کو سپلائی کیا جائے تا کہ کھیت سیراب ہو سکیں اور مضر صحت پانی کی فراہمی بند کی جائے شہریوں کی صحت سے نہ کھیلا جائے ورنہ وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو ں گے اور شہریوں کو شفاف پانی فراہم کیا جائے تا کہ وہ بیماریوں سے بچ سکیں رابطہ کرنے پر ٹی ایم اے میلسی کے متعلقہ اہلکار شیخ جاوید نے بتایا کہ کمیٹی باغ میں ایک نیا ٹیوب ویل لگایا گیا ہے جس کی وجہ ہے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے چونکہ نیا ٹیوب ویل نصب ہوا ہے اسلئے پانی میں ریت اورمٹی آ رہی ہے جو چند روز میں شہریوں کی شکایت دور ہو جائیگی میں خود ٹیوب ویل چیک کر کے اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے اس کا حل نکالتا ہوں ۔

0 comments:

Post a Comment