Our social:

Wednesday, February 24, 2016

میلسی: بیس سالہ شہناز مائی کہتی ہیں کہ میرا کوئی نکاح نہیں ہوا مولوی نے بوگس نکاح رجسٹرڈ کیا ہے ، آر پی کے حکم پرنکاح رجسٹرار گرفتار

فائل فوٹو
مبینہ شہناز ونی کیس کے نکاح رجسٹرار مولوی مشتاق احمد کو آر پی او ملتان کے حکم پر پولیس تھانہ مترو نے گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق چک نمبر 126کی شہناز دختر حق نواز نے آر پی او ملتان کو اپنے بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے نفع نقصان کو بخوبی سمجھتی ہے وہ غیر شادی شدہ ہے اور اپنے والدین کے پاس رہائش پذیر ہے نہ تو میری پہلے شادی ہوئی ہے اور میرے والدین میری مرضی کیخلاف کہیں بھی شادی نہیں کر رہے اور نہ ہی میرا امین کے ساتھ نکاح ہوا ہے ملک ظہور ، محمد رمضان ، اور سکینہ بی بی کی ایماء پر ایس ایچ او مترو ہمیں ہراساں کر رہا ہے شہناز مائی نے مزید بتایاکہ پنچائیتوں نے مجھے ممتاز مائی کے بد لے ونی نہیں کیاہے نہ اس بارے کوئی پنچائیت ہوئی ہے اور مولوی مشتاق احمد نے میرا امین کے ساتھ بوگس نکاح درج کیا ہے آر پی او ملتان نے نکاح رجسٹرار مولوی مشتاق احمد کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ادھر پولیس تھانہ مترو نے اسے گرفتار کر لیا مزید برآں جسٹس آف پیس میلسی عبد القدوس نے شہناز اور اس کی والدہ صباں کی پٹیشن نمٹاتے ہوئے پولیس تھانہ مترو کے ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ انہیں بلا وجہ ہراساں نہ کیا جائے شہناز نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں بھی اس بارے رٹ پٹیشن دائر کی عدالت عالیہ نے ایس ایچ او تھانہ مترو کو 29فروری کے روز اصالتاً طلب کر لیا علاوہ ازیں شہناز نے فیملی کورٹ میلسی میں تکذیب نکاح کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیا ر کیا کہ اس کا امین سے کوئی نکاح نہیں ہوا فاضل جج نے امین کو جوابدہی کیلئے 27فروری کے روز عدالت طلب کر لیا مزید برآں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میلسی نے مبینہ شہناز ونی کیس میں 13پنچائیتیوں کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری 4مار چ تک منظور کر لی واضح رہے کہ پولیس تھانہ مترو نے 13پنچائیتیوں عبد الواحد گجر ، ماجد خان ، عبد المالک ، ساجد خان ، عابد خان ، رئیس احمد ، زاہد خان ، محمد ابراہیم ، محمد امین ، محمد علی ، نعمان خان ، غلام شبیر ، اور تنویر سجاد کیخلاف بجرم 310Aکے تحت مقدمہ درج کیا ان ملزموں نے عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتار دائر کی عدالت نے ملزموں کی 4مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی

0 comments:

Post a Comment