Our social:

Thursday, April 7, 2016

میلسی: تھانہ کرم پور سے برآمد ہونے والی محبوس خواتین کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے کاروائی کا حکم دیدیا

تھانہ کرم پور سے برآمد ہونے والی محبوس خواتین کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے کاروائی کا حکم دیدیا ۔تفصیل کیمطابق تھانہ کرم پور میں تین خواتین تسلیم مائی، عطاءالہٰی او رانکی والدہ نذیر مائی اور ایک ڈیڑھ سالہ بچہ محبوس تھے جنہیں گزشتہ روز عدالتی بیلف کے ذریعے برآمد کیا گیا تھا مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عبد القدوس اعوان نے تھانہ میں ان خواتین کی گرفتاری کی کوئی رپٹ نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کو حکم دیا ہے کہ اس متعلق سخت قانونی کاروائی بمطابق قانون کی جائے جبکہ برآمدہ خواتین کے میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر کو حکم دیا ہے کہ ان خواتین کا طبی معائنہ کروایا جائے جبکہ تھانہ کرمپور میں را طارق ایس ایچ او تعینات ہے جبکہ خواتین نے عدالت میں سب انسپکٹر ارشاد علی اور دیگر پولیس اہلکاروں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیئے ہیں خواتین کی طرف سے محمد قیصر خیرپوری ایڈووکیٹ نے عدالت کو پولیس کے مظالم کے بارے میں بتایا

0 comments:

Post a Comment