Our social:

Monday, April 4, 2016

میلسی عدالتی بیلف کی تھانہ کرمپور میں کاروائی، دو نوجوان لڑکیاں اور انکا والد برآمد،پولیس نے ایک ہفتہ سے بغیر کسی مقدمہ کے کے حراست میں رکھا ہوا تھا

سوسائیٹی فار ہومن رائٹس کے ممبر اور سینئر قانون دان قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ کی استدعا پر عدالتی بیلف نے تھانہ کرمپور سے گزشتہ روز ایک ہفتہ سے بغیر کسی مقدمہ کے دو نوجوان بہنوں اور ان کی والدہ کو برآمد کر لیا متاثرہ خاندان کے فرد اور پولیس حراست میں موجود لڑکیوں کے بھائی خضر نے سوسائیٹی فار ہومن رائٹس میلسی کے ممبر قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ سب انسپکٹر ارشاد علی نے اسکی دو نوجوان بہنوں تسلیم مائی اور عطاء الہٰی کو والدہ نذیر مائی سمیت حراست میں لے رکھا ہے اور بغیر کسی جرم کے انہیں بہمیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جس پر انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد القدوس اعوان کو تحریری درخواست دی جس پر عدالتی بیلف مقرر ہوا جس نے تھانہ کرمپور میں چھاپہ مار کر تینوں ماں بیٹیوں کو بر آمد کر لیا جن کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا اس موقع پر متاثرہ لڑکیوں نے الزام عائد کیا کہ تھانیدار مذکورہ نے انہیں برہنہ کیئے رکھا اور نازک اعضاء پر تیزاب انڈیلنے کی ایکٹنگ بھی کرتا رہا بیلف نے خواتین کو عدالت میں پیش کر دیا جہاں فاضل عدالت نے تینوں کو رہا کرتے ہوئے تھانیدار سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو آج 5اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment