صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں میڈیا کے موثر کردار کی وجہ سے مسائل اجاگر ہوتے ہیں
تحصیل میونسپل آفیسر میلسی
چوہدری محمد ندیم نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں میڈیا کے موثر کردار کی
وجہ سے مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور بیوروکریسی کو اس سلسلے میں رہنمائی ملتی ہے ان
خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے
ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے میلسی شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کرنے کی
بھر پور کوشش کررہا ہے اور ترقیاتی سکیموں میں بھی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے
تا ہم میڈیا پھر بھی رہنمائی کر ے ہم بھر پور ایکشن لیں گے اس موقع پر انجینئر
چوہدری عبد الغفار ٹی او آئی اینڈ ایس نے کہا کہ معیاری سکیموں کے ذریعے شہریوں کو
سہولیات دی جا رہی ہیں حال ہی میں ایم این اے سعید احمد خان منیس کی جانب سے منظور
کرایا جانے والا میلسی سائیفن پارک انشاء اللہ ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے اس
موقع پر صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ، اور جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی
نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے اور میڈیا درست
رپورٹنگ کے ذریعے نشاندہی کا سلسلہ جاری رکھے گا اس موقع پر میاں عزیز الرحمان ،
متین احمد خان شیروانی ، محمد اسلم خان یوسفزئی،محمد یوسف کامران ، ابرار احمد شیخ
،سجاد احمد سعیدی،عبدالصمد چوہدری سمیت دیگر موجود تھے
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
0 comments:
Post a Comment