صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب آصف سعید خان منیس کی صحافیوں سے خصوصی گفتگو
صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب آصف سعید خان
منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے معذور افراد کی کفالت کیلئے خدمت کارڈ کا
اجراءکر کے معاشرے کے ان نظر انداز ہونے والے افراد کو با عزت الاونس دیا ہے او ر
پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی سکرونٹی کا عمل جاری ہے حکومت چاہتی ہے
کہ امدادی رقم حقیقی مستحق تک پہنچے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت ٹبہ
سلطان پور میں صحافیوں کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ
سروے میں مرتب ہونے والی فہرست کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیا گیا تھا
تا ہم اب محکمہ سوشل ویلفیئر مزیدسروے جاری رکھے ہوئے ہے اور مزید 28ہزار معذور
افراد کی فہرست تکمیل کے مراحل میں ہے تا ہم اب میڈیکل بورڈ کی تصدیق کے بعد
ترجیحی فہرست مرتب ہو گی تا کہ سنگین معذوری والے افراد کو خدمت کارڈ جاری ہو سکے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت
تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات کو
کروڑوں روپے کے نقد کیش انعام دیئے جا رہے ہیں یہ حوصلہ افزائی اس لیئے ضروری ہے
کہ یہی ذہین نوجوان ہمارا کل ہیں انہوں نے بتایا کہ میلسی میں اسپیشل ایجوکیشن
سکول کرائے کی عمارت میں چل رہا تھا جسے سات کنال اراضی الاٹ کر اکے جدید نقشے
کیمطابق خوبصورت بلڈنگ کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے اور کروڑوں روپے کی لاگت سے یہ
سنٹر ضلع بھر کا خوبصورت سنٹر ہو گا جس پر چند ہفتوں میں کام کا آغاز ہونے والا ہے
اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل سحر
سید الطاف حسین شاہ ،جمیعت اہلحدیث ضلع وہاڑی
کے امیر غلام اللہ محمدی ، چوہدری محمد اکرم ، حافظ عبد الماجد ، چوہدری محمد
الطاف سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
0 comments:
Post a Comment