میلسی: بیوی ہی اپنے شوہر کی قاتل نکلی، تین سال سے زائد عرصہ کے بعد اندھے قتل کا معمہ ہل ہوگیا
پولیس نے تین ساڑھے تین سال بعداندھے قتل کا سراغ
لگا کر قاتلہ اور اسکے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا پولیس نے اشفاق خان ترین کو اس
مقدمہ قتل میں بیگناہ قرار دیدیا واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال قبل موضع شمن کی
رہائشی سردار مائی عرف سداں مائی نے اپنے آشناء عباس اور نصیر کے ساتھ مل کر اپنے
راستے کی دیوار شوہر کوثر عباس کو قتل کر کے اسکی نعش نہر میں پھینک دی پولیس نے
اپنی تفتیش میں اشفاق خان ترین کو بے گناہ قرار دیکر مدعیہ سردار مائی کو قاتلہ
قرار دیا پولیس نے اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر شوہر کی قاتلہ سردار مائی اور اسکے
ساتھی نصیر کو گرفتار کر لیااور آلہ قتل کی بر آمدگی کیلئے تفتیش شروع کر دی ۔
0 comments:
Post a Comment