میلسی: محکمہ ایسائز کے ڈرائیور نے انسپکٹر بن کر ناکے لگا لئیے، رشوت اور بھتہ خوری عروج پراور افسران بے بس
محکمہ ایسائز کے ڈرائیور نے انسپکٹر بن کر ناکے لگا لئیے ،لوت
مار کر کے کروڑوں روپے کی جائیداد بنا لی ،افسران بے بس ،رشوت اور بھتہ خوری عروج پر
تفصیل کے مطابق مھکمہ ایسائیز اینڈ ٹیکشیشن میلسی مین طویل عرصہ سے تعینات ڈرائیور
ممتاز نے جلعل وہاڑی کے تمام ایسائیز افسران کے اختیارات سنبھال رکھے ہیں سرکاری گاڑی
اور اہلکاروں کے ہمراہ خود انسپکٹر بن کر سرعام ناکے لگا لیتا ہے اور موٹر سائیکل گاڑیاں
چیک کرنے کے بہانے لوٹ مار کرتا ہے اس لوٹ مار کے زرئیے اس نے ملتان روڑ پر آڑھائی
کروڑ روپے مالیت کی عالیشان کوٹھی بنا رکھی ہے جس میں 4ائیر کنڈیشنر ،کفیہ کیمرے لگے
ہوئے ہیں اور خاندان کی خدمت کےلئے تین نوکر اور ایک نوکرانی رکھی ہوئی ہے کوٹھی میں
لاکھوں روپے کا اعلی قسم کا فرنیچر سجا رکھا ہے زراع کے مطابق ایک 2010ماڈل جی ایل
آئی گاڑی اور ملتان میں قیمتی پلاٹ بھی لے رکھے ہیں میلسی میں تعینات انسپکٹر فخر امام
نے منتھلیاں اور بھتہ وصولی کےلئے اسے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور ای ٹی او سمیت کوئی
بھی غیر قانونی کام کرانے کا ماہر ہے جس کی وجہ سے سیاسی لوگ محکمہ ایسکسائیز اینڈ
ٹیکسیشن کے افسران کو کام کہنے کی بجائے ڈرائیور ممتاز سے رابطہ کرتے ہیں میلسی میں
قائم تمام موٹر سائیکل اور کار کے شو روم سے اس کے رابطے ہیں ہر قسم کی چوری ،ڈکیٹی
اور دونمبر کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے کاغزات بنوا کر
دیتا ہے جس کی وجہ سے میلسی میں بےشمار گاڑیاں مشکوک موجود ہیں زرائع کے مطابق ڈرائیور
خود دعوی کرتا ہے کہ محکمہ کے اعلی افسران تک اس کی رسائی ہے اس لئے میرا کام نیہں
روکا جاتا جو کام ای ڈی او لیول کا افس نہ کرا سکے قہ میں کرا سکتا ہوں شہریوں نے وزیر
اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،چئیر پر سن پنجاب محکمہ ایسائیز شازیہ خان سے مطالبہ کیا
ہے کہ کرپشن کے بادشاہ کی کروڑوں کی جائیداد کا کیس نیب کو بھیجا جائے
0 comments:
Post a Comment