Our social:

Friday, April 22, 2016

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے الزام پر اعلی فوجی افسروں کو معزول کر کے قوم کے جزبات کی ترجمانی کی ہے

ماہر زراعت سابق رکن ضلع کونسل وہاڑی الھاج ریاض احمد سنڈھل نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اور بد عنوان افراد کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے الزام پر اعلی فوجی افسروں کو معزول کر کے قوم کے جزبات کی ترجمانی کی ہے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے چوہدری ہارون رشید ،سید تصور حسین بخاری نے کہا کہ ضرب عصب کی کامیابی اور کراچی میں رینجر کے آپریشن کی وجہ سے پاک افواج کے وقار مین اضافہ ہوا ہے اور قوم کا اس ادارے پر اعتماد بڑھ گیا ہے چوہدری ساجد محمود ،ندیم مغل نے کہا کہ سیاست اور انتطامیہ کو کرپٹ افراد سے پاک کر دیا جائے تو پاکستان کے معاشی اور سیاسی مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلد دیرپا امن قائم ہو گا اور کرپشن سے پاک ملک کی ایک مرتبہ پھر بنیاد رکھی جائے گی اور عوام سکھ کا سانس لیں گے

0 comments:

Post a Comment