Our social:

Saturday, April 30, 2016

میلسی نیوز کی خدمات رنگ لے آئیں، زنجیروں میں جکڑی 13 سالہ بچی والدین کے حوالے، اہل علاقہ اور والدین کی میلسی نیوز میڈیا کی ٹیم کو خراج تحسین

میلسی نیوز کی خدمات رنگ لے آئی ، زنجیروں میں جکڑی 13 سالہ بچی والدین کے حوالے ، اہل علاقہ اور والدین کی میلسی نیوز میڈیا کی ٹیم کو خراج تحسین  

گزشتہ روز ایک 13 سالہ بچی ثانیہ جس کے پائوں میں زنجیر بندھے ہوئے تھے اور محلہ ریاض آباد کی گلیوں میں گھوم رہی تھی کہ موٹر سائیکل شوروم یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد کاشی ، سعید شاہ اور شعیب بھٹی نے (میلسی نیوز )کی ٹیم کو اطلاع دی جس پر میلسی نیوز کی ٹیم نے تھانہ سٹی میلسی کے اے ایس آئی رائے منور کے ہمراہ بچی کے ورثا کی تلاش شروع کردی تین گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد بچی کے گھرکا پتہ چلا لیا گیا بچی کی والدہ کلثوم مائی نے میلسی نیوز کی ٹیم کو بتایا کہ بچی کا ذہنی توازن درست نہ ہے اکثر گھر سے غائب ہو جاتی ہے اس لیئے اسے زنجیروں میں باندھ کر رکھتے ہیں جبکہ اس کا والد محمد اسماعیل سخی سرور گیا ہوا ہے تا ہم پولیس نے بچی کے والدین کو وارننگ دی کہ آئندہ بچی کو زنجیروں میں نہیں باندھیں ورنہ تمہارے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ میلسی نیوز کی ٹیم نے بچی کے علاج کیلئے والدین کو آفر کی بچی کو معززین محمد سلمان چھوہن، مستری محمد اکرم، اعجاز احمد بھٹی کی موجودگی میں والدین کے حوالے کردیا گیا جس پر اہل علاقہ اور بچی کے والدین نے میلسی نیوز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا 

0 comments:

Post a Comment