Our social:

Monday, May 2, 2016

میلسی مخالفین نے مستاجر کی چھ ایکڑ گندم کو آگ لگا دی ، 5 لاکھ روپے کا نقصان ، متاثرین کا احتجاج

میلسی  مخالفین نے مستاجر کی چھ ایکڑ گندم کو آگ لگا دی ، 5 لاکھ روپے کا نقصان ، متاثرین کا احتجاج
تفصیل کے مطابق کے نواحی علاقہ چاہ گل والا موضع جلہ جیم میں حاجی محمد امیر ، رانا اللہ دتہ، میاں اسلم اختر ، محمد نعیم ، محمد زاہد، ربنواز ، احمد یار ، اسماعیل ،اللہ وسایا ، عبدالمالک ، محمد رمضان ، محمدافضل ، شہباز احمد ، امام بخش ، محمد اشرف ، مہر اسماعیل ، میاں محمد افضل ، میاں محمد احمد ، محمد رفیق ، منور شاہ ، محمد قاسم ، محمد اختر ، سجاد ، ارشاد ، دلشاد ، جمشید ،مصطفی ، محمد جاوید ، سعید احمد ، محمد عمر اور محمد عرفان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زمیندار میاں عبدالمالک سے رقبہ ٹھیکہ پر لیا ہوا ہے جبکہ قریبی مستاجر منیر عرف منا وغیرہ کا میاں عبدالمالک سے مقدمہ بازی کا تنازعہ ہے جس کی وجہ سے اس نے ہماری گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگا دی جس سے فصل جل کر راکھ ہو گئی ہے جس وجہ سے ہمارا 5 لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا ہے اس کا مقدمہ بھی تھانہ صدر میلسی میں درج ہوا ہے مگر ابھی تک ملزم گرفتار نہیں کئے گئے ہیں متاثرین نے ڈی پی او وہاڑی سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے 

0 comments:

Post a Comment