Our social:

Monday, April 11, 2016

میلسی :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی غازی محمد صلاح الدین نے ضلع وہاڑی کے کرائم اور امن و امان کی صورتحال پرایک میٹنگ منعقد کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی غازی محمد صلاح الدین نے ضلع وہاڑی کے کرائم اور امن و امان کی صورتحال پر ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی ممبران کیساتھ ڈی پی او آفس وہاڑی میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں لاءاینڈ آرڈر کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی اداروںکی حفاظتی اقدامات اور دہشتگردی سے محفوظ رہنے کیلئے ضلع پولیس کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی مضموم سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جس کیلئے پولیس کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام صاحب الرائے طبقات سے باہمی رابطے تعاون اور مشاورت کے ذریعے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں ،سید ساجد مہدی نسیم شاہ ، چوہدری طاہر اقبال ، ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید ، چوہدری ارشاد احمد ارائیں ، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، نعیم خان بھابھہ ، اور میڈم شمیلہ اسلم ، ایس پی انویسٹی گیشن غلام جیلانی ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مظہر احمد وٹو ، ڈی ایس پی  صدر غلام مصطفی پہوڑ ، ڈی ایس پی میلسی شبیر احمد وڑائچ ، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور بھی موجود تھے ر 

0 comments:

Post a Comment