Our social:

Monday, March 7, 2016

میلسی بار کی یادیں میرے ساتھ ہوتی ہیں چاہے میں جہاں بھی جاؤں، چیئرمین لیبر کورٹ ملتان محمد اسلم پرویز کوریجہ

چیئرمین لیبر کورٹ ملتان محمد اسلم پرویز کوریجہ نے کہا ہے کہ بار اور بنچ کے تعاون سے انصا ف کی فراہمی ممکن ہے میلسی میں میری تعیناتی کا عرصہ نہایت خوبصورت تھا انہوں نے میلسی بار کو پنجاب کی سب سے خوبصورت بار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں میلسی بار کی یادیں میرے ساتھ ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ میلسی بار میں بار اور بنچ کا تعلق مثالی رہا ہے اس موقع پر صدر بار میلسی سید شبیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا بار اور بنچ میں تعلق میں برابری ہونی چاہیئے وکلاء اور ججز کو ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیئے وکلاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد اسلم پرویز کوریجہ نے میلسی بار میں بہت اچھا کام کیا میرٹ کو فروغ دیا اور وکلاء کو عزت دی صدربار سید شبیر حسین کاظمی نے میلسی میں لیٹریری فورم کے قیام پر سیشن جج وہاڑی اور ایڈیشنل سیشن جج میلسی خالد اسحاق کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج خالد اسحاق ، محمد اختر کلیار، عبد القدوس اعوان ، سول ججز سردار نوید احمد ، عاصم شفیق ، طارق محمود ، محمد آصف گل ، حافظ محمد فاروق ، میاں محمد نعیم سرور ، خالد حیات وٹو ، ایاز محمود بھٹی بھی موجود تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد احمد ہنجرا نے ادا کیئے ۔

0 comments:

Post a Comment