Our social:

Sunday, March 6, 2016

میلسی: ہیوی لوڈ ٹریفک کی اندرون شہر آمدورفت بدستور جاری ٹریفک کاجام رہنا معمول بن گیا

فائل فوٹو
دن کے اوقات میں ہیوی لوڈڈ ٹریفک کی اندرون شہر آمدورفت بدستور جاری ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا چھوٹی گاڑی مالکان سمیت پیدل سوار راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا شہری حلقوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق اندرون شہر کالونی روڈ۔قائداعظم روڈ۔کشمیرچوک۔کچہری چوک میں ہیوی لوڈڈ ٹریفک کے داخلے کے باعث ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ عوام کو عرصہ دراز سے درپیش ہے جس پر گزشتہ دنوں مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما ممبرقومی اسمبلی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹریفک انچارج مظہرحسین شاہ شیرازی کو ہدائت کی کہ شہریوں کو ٹریفک مسئلہ سے نجات دلانے کیلئے ہیوی لوڈڈ ٹریفک کا دن کے اوقات میں داخلہ بند کرکے متبادل راستے سے گزاراجائے مگر ابھی تک ممبرقومی اسمبلی کی ہدائت پر عملدرآمد نہ ہوسکا ہے جس کے باعث ہیوی لوڈڈ ٹریفک کا اندرون شہر آمدورفت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث کشمیر چوک۔مرکزی ریلوے پھاٹک۔کالونی روڈ ۔قائداعظم روڈ پر ٹریفک جام رہنے سے چھوٹی گاڑی مالکان سمیت پیدل سوار راہ گیروں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹریفک انچارج مظہرشاہ شیرازی نے بتایا کہ ہیوی لوڈڈ ٹریفک کو متبادل راستے سے نہ گزارنے کی وجہ بجلی کی نیچی جھولتی ہوئی تاریں ہیں جہاں سے ہیوی لوڈڈ ٹریفک کا گزرنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کے حکام کو اس بارے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بجلی کی تاریں اونچی کرنے کا کہا ہے جیسے ہی بجلی کی تاریں اونچی ہوئیں ہیوی لوڈڈ ٹریفک کو متبادل راستے سے گزارا جائے گا

0 comments:

Post a Comment