میلسی: مریضوں کو طبی امداد کی بجائے دھکے، ڈاکٹرز گپوں میں مصروف
تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال میلسی میں مریضوں کو طبی امداد کی
بجائے دھکے ملنے شروع ہوگئے قطاروں میں کھڑے کھڑے
مریض بروقت بطی امداد نہ ملنے کی وجہ سے سراپااحتجاج بن
گئے اکثرمریض قطاروں میں زیادہ دریرکھڑے ہونے کی وجہ
سے زمین پرگرجاتے ہیں لیکن عملہ کوان پرترس نہیں
آتاملک واہن کے رہائشی منیب الرحمن نے بتایاکہ وہ اپنے
بھتیجے کو ہسپتال چیک کرانے گیاڈاکٹرگپوں میں مصروف رہے
اورمریض باہرکھڑے تڑپتے رہے اورہسپتال کا عملہ مریضوں
کو دھکے دیتے رہامسیحااپنے پیشے سے غافل ہوکرڈنگ ٹپاؤپالیسی
اختیارکر لی بلاآخرمیں نے بچے کو پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کرایاانہوں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیاہے ۔
0 comments:
Post a Comment