Our social:

Tuesday, March 1, 2016

میلسی: میلسی ڈویژن اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائےاورغریب صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں، ممبرقومی اسمبلی سعید احمد خان منیس

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ میپکو میلسی ڈویژن اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے اور فوری طور پر اووربلنگ کا سلسلہ روکا جائے میپکو اہلکاران غریب صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو کمپلیکس میلسی ڈویژن میں دی گئی بریفنگ کے دوران میپکو افسران سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میلسی شہر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے درکار تمام وسائل مہیا کیئے جائیں گے تا ہم واپڈا افسران اور اہلکاران بجلی چوری روکیں اور لائن سپرنیڈینٹس پر کڑی نگاہ رکھی جائے جو من مرضی کرتے ہیں اور صارفین کی شکایات بھی سب سے زیادہ انہیں کیخلاف ہیں انہوں نے کہا کہ گرمی کی آمد سے قبل یکساں لوڈ شیڈنگ کا نظام وضع کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اوور لوڈ ٹرانسفارمرز تبدیل کیئے جائیں اور ٹرانسفارمر کی کمی کا مسئلہ ہم دور کریں گے 24ملین روپے کی خطیر گرانٹ سے میلسی ڈویژن کو 200کے وی کے 9، 100کے وی کے 40،50کے وی کے 32اور 25کے وی کے 9ٹرانسفارمر منظور ہو چکے ہیں جو جلد حوالے کر دیئے جائیں گے اس موقع پر ایکسئین میلسی انجینئر شاہد نذیر نے ایم این اے کو خصوصی بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈویژن کے ایک لاکھ 40ہزار صارفین کیلئے 27فیڈرز ہیں جن میں سے 15فیڈرز اب گریڈ یشن کی منظوری مل چکی ہے چھ فیڈرز میں کام جاری ہے ان فیڈرز کے اوور لوڈ ہونے کا مسئلہ حل ہو سکے گا ایل ٹی کی 38سکیمیں منظور ہو چکی ہیں جبکہ 24مقامات پر فور کور تار کی فراہمی کیلئے 29لاکھ 57ہزار روپے کی گرانٹ سے4159میٹر فورکور منظور ہو چکی ہے انہوں نے بتایا کہ میلسی ڈویژن نے ریکوری میں ضلع بھر میں ٹاپ کیا ہے اور 25لاکھ روپے کی اوور بلنگ ختم کی گئی ہے اس موقع پر ایس ڈی او عبد الرحمٰن ، اسامہ علی ، آر او مجاہد علی ، لائن سپرنیڈینٹس کے علاوہ محمد اجمل خان سگو ، میاں دوست محمد جھنڈیر ، کونسلرز مہر عبد الخالق ، ملک خوشی محمد ، اشتیاق احمد ، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ ، حافظ غلام اللہ محمدی، ایس ڈی او محمد طاہر شریف سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment