میلسی: سرکاری ہسپتال میں ڈلیوری آپریشن بند، 13ہزار ادھار لیکر آپریشن کروایا ہے، سرکاری ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کی جائے،سائل
بستی آرے پور کے محنت کش محمد اسلام نے بتایا کہ
اسکی بہو نوشین زوجہ محمد اکرام کا ڈلیوری کیس تھا جسے ہم نے تکلیف کے دوران جلہ
جیم رورل ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا جہاں کئی گھنٹوں بعد لیڈی ڈاکٹر اور سٹاف نے
ٹی ایچ کیو میلسی ریفر کر دیا جہاں بہو کو نہایت تکلیف کی حالت میں لیئے لیئے پھرتے
رہےلیکن ڈاکٹر
نے توجہ نہ دی محمد اسلام ا ور میری بہو بے ہوش ہو گئی جسے ہم سرکاری ہسپتال
سے مایوس ہو کر پرائیویٹ کلینک لے گئے جہاں 13ہزار ادا کر کے ڈلیوری کا آپریشن
کرایا اس نے بتایا کہ غریب شخص ہوں ادھار رقم لیکر ادائیگی کی ہے سرکاری ڈاکٹروں
کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔
0 comments:
Post a Comment