Our social:

Tuesday, February 9, 2016

میلسی میں اندھا دھند فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بستی مراد آباد کے رہائشی دلدار حسین شاہ ولد جلال الدین اور وہاں کے طالب حسین کے درمیان شادی کی ایک تقریب میں مبینہ طور پر تلخ کلامی ہو گئی جس کا طالب حسین نے برامنایا اور بدلہ لینے کی ٹھانی وقوعہ کے روزمبینہ طور پر طالب حسین نے اپنے بھائی کے ہمراہ دلدار حسین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جو مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کا پوسٹمارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی سے کرایا گیا مقتول کو نماز جنازہ کے بعد اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ادھر پولیس تھانہ میراں پور نے نے معلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ مقتول کے ورثہ کا کہنا ہے کہ طالب حسین اور اس کے بھائی نے دلدار حسین شاہ کا قتل کیا ہے مبینہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے طالب حسین کے والد کو پوچھ گچھ کیلئے اپنی حراست میں لے لیاہے اہم انکشاف کی توقع ہے

(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi,  khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment