Our social:

Tuesday, February 9, 2016

امریکی صدر کو بھی وائی فائی سے پریشانی

یہ بات سامنے آئی ہے کہ 21ویں صدی میں وائی فائی سگنلز کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی ہو سکتا ہے یہاں تک امریکی صدر براک اوباما بھی اس سے بچ نہیں سکے۔
صدر اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں متعدد ایسے حصے ہیں جہاں وائی فائی کے خراب سگنلز کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انٹرنیٹ کا 100 گنا تیز ذریعہ لائی فائی
صدر اوباما نے امریکی فٹبال کے سب سے بڑے سالانہ مقابلے (سپر بول) سے پہلے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ وائی فائی سگنلز کے مسئلے کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
صدر اوباما نے نومبر میں صدارتی انتخابات کے تناظر میں کہا کہ وہ وائٹ ہاوس کے نئے مکینوں کے لیے وائی فائی کی سہولت میں بہتری کی کوشش کریں گے۔
صدر اوباما پہلی بار فٹبال مقابلے سے پہلے روایتی انٹرویو میں اپنی بیوی مشیل کے ساتھ ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے ہیں۔
اس انٹرویو میں دونوں نے سپر بول مقابلے کو دیکھنے کی عادت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میچ دیکھنے کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرتے ہیں اور میچ کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں جس میں پیزا وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے۔


 (نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi,  khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment