میلسی: ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی اور سب انسپکٹرکوحراست میں لینے کا حکم
فائل فوٹو |
مغوی بر آمد نہ کرنے اور عدالت میں تضاد بیانی پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ
کے جسٹس فرخ گلزار نے ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی اور مقدمہ کے تفتیشی کو حراست میں
لینے کا حکم دے دیا ۔ تفصیل کیمطابق تھانہ سٹی میلسی میں درج مقدمہ نمبر 546/15کے مدعی
اورنگزیب نے اپنے والد کرامت علی کے اغواءکی رپورٹ درج کرائی پولیس نے نامزد ملزم مشتاق
عرف ٹیٹو کو گرفتار کر لیا مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو گرفتاری ڈالی اور نہ ہی
مغوی بر آمد کیا جس پر اورنگزیب نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن نمبری
2377/16دائر کی جس کی گزشتہ روز عدالت میں پیشی تھی مدعی کے وکیل ملک الطاف حسین نے
بتایا کہ عدالت میں ایس ایچ او سٹی چوہدری عبد الرشید اور مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کے
بیانات میں تضاد پایا گیااور ایس ایچ او نے ملزم مشتاق عرف ٹیٹو کو بھی عدالت میں پیش
کرتے ہوئے اقرار کیا کہ اسکی گرفتاری نہیں ڈالی جس پر فاضل عدالت نے فوری طور پر ایس
ایچ او اور تفتیشی آفیسر کو ہتھکڑی لگانے کے احکامات دیئے اور ہائی کورٹ سیکورٹی کے
حوالے کر دیا اور 2مارچ کو ڈی پی او وہاڑی کو طلب کر لیا ہے ۔میلسی( نامہ نگار) مسلم
لیگ (ن) کے رہنماءچیئرمین یونین کونسل سرگانہ عبد القیوم خان کھچی نے مسلم لیگ (ن)
کی قیادت ملکی مسائل حل کرنے کیلئے مخلص ہے اور مضبوط معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک
روز بروز ترقی کر رہا ہے جبکہ علاقائی ترقی کیلئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد نعیم
خان بھابھہ معروف عمل ہیں ان کی قیادت میں ضلع وہاڑی مزید ترقی ہے ہمکنار ہو گا
0 comments:
Post a Comment