Our social:

Tuesday, February 9, 2016

سانحۂ پشاور کے مجرمان کی سزائے موت پر عمل درآمد معطل

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دو مجرموں سمیت چار افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔
ان چاروں مجرمان کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی جانے والی فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔
جن مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد روکا گیا ہے اُن میں تاج محمد اور علی رحمان آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملہ کرنے والوں کے سہولت کار تھے جبکہ دیگر دو مجرمان میں محمد عمران سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے اور قاری زبیر نوشہرہ میں مسجد میں حملے میں ملوث تھے۔
جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے یہ حکمِ امتناعی منگل کو ان مجرمان کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے بعد جاری کیا۔
ملزمان کی طرف سے خالد انور آفریدی اور لطیف آفریدی عدالت میں پیش ہوئے اور اُنھوں نے موقف اختیار کیا کہ فوجی عدالتوں میں ان مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں نہ تو اُن کے موکلین کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت دی گئی اور نہ ہی فوجی عدالتوں کی طرف سے اس فیصلے کا ریکارڈ فراہم کیا گیا
بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب تک دوسری پارٹی کا موقف نہ سنا جائے اُس وقت تک درخواست گّزار کے موقف کے بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔
لطیف آفریدی کا کنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق ان عدالتوں کی طرف سے دیے گئے فیصلوں کو اعلی عدالتوں میں چیلنج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔
عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد ان چاروں مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دیا اور اس ضمن میں جیگ برانچ سے ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل سے ان مجرمان کی اپیلوں کی موجودہ حیثیت سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ان مجرمان نے فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی تاہم ہائی کورٹ نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث ان درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔
مقدمے کی سماعت 16 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دسمبر 2014 میں طالبان شدت پسندوں نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کر کے 140 سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا تھا جن میں اکثریت طلبا کی تھی۔
فوجی عدالتوں نے اس حملے میں ملوث چھ مجرموں کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا جن میں سے چار افراد مولوی عبدالسلام، حضرت علی، مجیب الرحمٰن عرف نجیب اللہ اور سبیل عرف یحییٰ کی سزا پر گذشتہ برس دسمبر میں عمل درآمد کر دیا گیا تھا۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والا گروپ 27 ارکان پر مشتمل تھا جس کے نو ارکان مارے گئے جبکہ 12 کو گرفتار کیا گیا تھا۔



(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi,  khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment