عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پاکستان کے پانی سے بھی سستا ہو گیا
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پاکستان میں پینے والے پانی کی بوتل سے بھی سستا ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 39 روپے ہے جبکہ پاکستان میں فی لیٹر پانی کی قیمت 50 روپے ہے ۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔دوسری طرف پاکستان میں بھی اوگرا کی طرف سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ۔ ورکنگ پیپر کے مطابق یکم فروری سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات پندرہ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے ۔ اوگرا کے ورکنگ پیپر کے مطابق یکم فروری سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 15روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 10روپے 37 پیسے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 11 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اوگرا حتمی قیمتوں کی سمری 29 جنوری کو ارسال کرے گی
(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
0 comments:
Post a Comment