Our social:

Tuesday, January 26, 2016

بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

(نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقے بدستور شدید اور گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ پہاڑی مقامات پر کڑاکے کی سردی ہے۔ اسکردو میں پارہ منفی بارہ ڈگری پر جما ہوا ہے۔ بالائی علاقوں میں کل سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جمعرات اور جمعہ کو میدانی علاقوں میں بادل برسیں گے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں شدید دھند کے باعث شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ حد نگاہ صفر ہونے پر باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ موٹر وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہی۔ راولپنڈی‘ اسلام آباد میں دھند کم پڑی۔ دو روز کے دوران پوٹھوار ریجن میں دھند میں مزید کمی کا امکان ہے۔میدانی علاقوں میں دھند اندھا دھند پڑتی رہی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ ایم ٹو موٹر وے پر کلرکہار سے چکری اور پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے فیصل آباد تک حدنگاہ بیس سے تیس میٹر رہی جس پر ڈرائیورز نے فوگ لائٹس کے ساتھ محتاط ڈرائیونگ کی۔میدانی علاقوں میں دھند مزید پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ منگل اور بدھ کو مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا، شمالی بلوچستان ، بالائی پنجاب اور گندم کے کاشت کے علاقوں میں کہیں کم اور کہیں زیادہ بادل برس سکتے ہیں۔ اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برف باری کا امکان ہے

(نوٹ)
World La
tast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,

world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi,  khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment