Our social:

Friday, February 12, 2016

بار ایسوسی ایشن میلسی کے عہدیداران اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کا اجلاس

بار ایسوسی ایشن میلسی کے عہدیداران اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کا ایک غیر رسمی اجلاس صدر بار سید شبیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ کی صدارت منعقد ہوا متاثرہ وکیل اجمل حسین نے شرکاءکو لیڈی ڈاکٹر شازیہ رضوان کی جانب سے علاج سے انکار اور واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ ڈاکٹر راؤ خلیل احمد کے آنے پر انکے زیر علاج نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے کہ لیڈی ڈاکٹر مذکورنے اپنے سسر ، شوہر ، اور دیور کو بلوا لیا جو ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور بیڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہونے کے باوجود مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور اب جھوٹا کراس ورشن درج کرانے کی دفعہ ایزاد کرانے کیلئے رٹ دائر کی ہے جو قانون کیخلاف کھلا مذاق ہے اس موقع پر شرکاءاجلاس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں مریضوں کے ساتھ مجموعی طور پر ہونے والے سلوک پر اظہار تشویش کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر ڈی سی او وہاڑی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جائے تا کہ کروڑوں روپے کی تنخواہیں لینے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کا قبلہ درست ہو سکے اجلاس میں جنرل سیکرٹری میلسی بار محمد احمد ہنجراایڈووکیٹ ، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی ، انجمن تاجران کے رہنماں حیدر خان ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ ، چوہدری ممتاز ایڈووکیٹ ،میاں پرویز احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی


(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi,  khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment