Our social:

Wednesday, February 10, 2016

میلسی محکمہ ہیلتھ عملے کی غفلت سے ایک معصوم بچہ جاں بحق

ویکسنیٹر ہیلتھ نے ایک معصوم بچے کی ناف میں حفاظتی انجکشن لگا کر اسے موت کی وادی میں دھکیل دیا محلہ دورہٹہ میلسی کے رہائشی مبشر احمد نے پریس کلب میلسی میں صحافیوں کو بتایا کہ ویکسنیٹر منیر احمد نے میرے 6ماہ کے بیٹے محمد مدثر کو 28جنوری کے روز اسے تین حفاظتی انجیکشن لگائے اور ان میں سے ایک انجکشن بچے کی ناف میں لگا دیا جو میڈیکل اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس سے بچے کی حالت خراب ہونا شروع ہو گئی اگلے روز محمد مدثر کے بازو میں ایک انجکشن لگا دیا جس کی وجہ سے بچے کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ گیسٹرو کا شکار ہو گیا علاج معالجہ کے باوجود محمد مدثر جانبر نہ ہو سکا اور وہ ویکسنیٹر کی غلطی سے موت کے منہ میں چلا گیا مبشر احمد نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ میلسی ڈاکٹراحمد فراز نے بتایا اس بارے انکوائری کی جا رہی ہے ادھر معلوم ہوا ہے کہ سات ماہ قبل بھی ویکسنیٹر کی مبینہ غفلت سے فدہ کا ایک بچہ جا ں بحق ہو چکا ہے ۔




(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi,  khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment