Our social:

Tuesday, March 8, 2016

میلسی میں انجمن تاجران اتحاد گروپ کے سینئر نائب صدر رانا حسنین رضا منٹوکی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی

میلسی میں انجمن تاجران اتحاد گروپ کے سینئر نائب صدر رانا حسنین رضا منٹوکی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کے صدر صاحبزادہ محمد حسین رضا ، ممبر صوبائی اسمبلی جہاںزیب خان کچھی ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نعیم خان بھابھہ اورامیدوارقومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے خصوصی شرکت کی دعوت ولیمہ کے بعدسنی اتحاد کونسل پنجاب کے صدر صاحبزادہ محمد حسین رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کوئی نہیں تبدیل کر سکتا پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دی جائیگی ممتاز قادری کی پھانسی اور نسواں ایکٹ پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے ممتاز قادری کو پھانسی دراصل بیرونی آقاں کو خوش کرنے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ نیب کو پنجاب سمیت تمام صوبوں میں کاروائی کرنی چاہئیے اس موقع پر سید زاہد حسین شاہ،مظہر احمد خان ،رانا بابر علی، صوفی اختر علی،صوفی عبدالحق رضوی ،حسنین شیخ قادری،سجاد احمدسعیدی ،اشفاق قادری،ندیم خان بھابھہ سمیت شہریوںکی 
کثیر تعداد موجود تھی



0 comments:

Post a Comment