ٹی ایم اے میلسی کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن، تجاوزات مافیا کا احتجاج، شہریوں کا خرا ج تحسین
ٹی ایم اے میلسی کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن
کلین اپ تجاوزات مافیا کا احتجاج شہریوں کا خرا ج تحسین تفصیل کے مطابق عرصہ دراز
سے تجاوزات مافیا نے سڑکوں اور بازاروں پر قبضہ جمایا ہواتھا جس کی وجہ سے بازار
اور سڑکیں سکڑ کر گلیاں بن گئے تھے اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا تھا شہریوں کو
آنے جانے نیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے متعلق ٹی ایم اے کو مسلسل
عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے ٹی ایم او چوہدری محمد
ندیم۔انکروچمنٹ انچارج ملک راشد سعیدی اور دیگر عملے نے اسسٹنٹ کمشنر وایڈ
منسٹریٹر میلسی سید شفقت رضا بخاری کی سربراہی میں تجاوزات مافیا جن میں رہڑی بان
بھی شامل تھے کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں سڑکیں اور بازار کشادہ
ہوگئے اور ٹریفک باآسانی رواں دواں ہونے لگی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور
ٹی ایم اے افسران کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ رہڑی بانوں نے روڈ بلاک کرکے ٹی ایم
اے کے خلاف احتجاج کیا اور رہڑیاں لگانے کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ
کیا۔
0 comments:
Post a Comment