میلسی: میاں واجد نواز ارائیں نے کہاہےکہ ملک دشمن تنظیموں کےقائدین عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں
یونین کونسل چھتانیہ کے چیئر مین میاں واجد نواز ارائیں نے کہا کہ ملک دشمن
تنظیموں کے قائدین عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں اور جلد ہی اپنے منطقی انجام کو
پہنچ جائیں گے (ن)لیگ نے عوامی مسائل میں گھرے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر
دیا ہے جس سے عوام کو بھی ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے پٹرول اور ڈیزل کے ریٹ میں ریلف
سے مصنوعات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے کرایوں میں بھی کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا
کہ بہت جلد پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا اور آئی ایم ایف سے بھی جلد جان
چھڑا لی جائے گی اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا
0 comments:
Post a Comment